محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمدصاحب  اور زوجہ  محترمہ سیّدہ امۃ السمیع صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی وفات پر فرمایا :
’’ جب اللہ تعالیٰ نے مجھے خلافت پر متمکن فرمایا تو ان کی طرف سے انتہائی عاجزی اور اخلاص اور وفا کا خط مجھے ملا اور پھراس کے بعد ہر خط میں یہ حال بڑھتا چلا گیا۔ باوجود اس کے کہ میرے ساتھ انتہائی قریبی رشتہ تھا، ماموں کارشتہ تھا۔ ان کے اخلاص اور وفا کے الفاظ پڑھ کر دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتاتھا ۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 23جنوری2004ء )

مزید پڑھیں

مکرم مرزا انور احمد صاحب  اور اہلیہ محترمہ  صاحبزادی صبیحہ امینہ   بیگم صاحبہ

صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب کی وفات پر خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اوصاف بیان کرتے ہوئے فرمایا :
’’ہماری والدہ کے بھائی تھے۔ ان کا خاص تعلق تھا۔ ویسے تو ہر بھائی کا ہوتا ہے لیکن ان کا خاص تھا۔ ہمارے گھر میں بہت زیادہ آنا جانا تھا اور اس تعلق کو قائم رکھا اور پھر خلافت کے بعد مجھ سے بھی انہوں نے بڑا تعلق رکھا۔ اکثر یہاں فون کر کے بھی اس تعلق کا اظہار کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ان سے بھی مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ ان کی اولاد کو بھی خلافت سے وفا کا تعلق قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ18جولائی 2014ء )

مزید پڑھیں

مکرمہ سیّدہ امۃ الرفیق پاشا  صاحبہ و مکرم سیّد حضرت  اللہ پاشا صاحب

حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے سیّدہ امۃ الرفیق صاحبہ اور مکرم سیّد حضرت اللہ پاشا صاحب کی شادی کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
’’ احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو دین و دنیا کے لحاظ سے ظاہر و باطن کے لحاظ سے ، حال اور مستقبل کے لحاظ سے اور اپنے وسیع نتائج کے لحاظ سے مبارک کرے ۔ سیّد حضرتُ اللہ پاشا صاحب کو اللہ تعالیٰ نے قبولِ حق کی توفیق بخشی ہے اور آپ اپنے خاندان میں سے اکیلے ہی سلسلۂ احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں اور بہت دور کے علاقے یعنی بیجا پور کے رہنے والے ہیں اور سیّدہ امۃ الرفیق حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب مرحومؓ کی لڑکی ہیں جو جماعت میں ایک خاص مقام کے حامل اور بہت با خدا انسان تھے ۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو برکت اور راحت سے نوازے اور ہر لحاظ سے کامیاب اور بامراد زندگی عطا کرے ۔ ‘‘
۔( روز نامہ الفضل 7نومبر1961)

مزید پڑھیں

مکرمہ صاحبزادی امۃ الحئی درثمین صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادی امۃ الحئی درثمین صاحبہ کی وفات پر آپ کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے فرمایا :
’’ خلافت سے گہرا عشق اور اس کا بے حد احترام تھا ۔ بیماری کے آخری دنوں میں بھی بڑی ہمت کر کے مجھ سے ملنے آتی رہیں ۔ آخری مرتبہ وفات سے چند ہفتے قبل آئیں تو چلا بھی مشکل سے جا رہا تھا ۔ میرے پوچھنے پر کہ اتنی تکلیف کر کے آئی ہیں، مسکراتے ہوئے کہا کہ نہیں الحمد للہ ٹھیک ہوں بلکہ بیماری کے آخری دنوں میں ان کی بیٹی مجھے ملنے آرہی تھیں تو اُسے کہنے لگیں مَیں نے بھی جانا ہے مجھے بھی ملاقات کے لیے لے کر جاؤ لیکن اُس وقت ایسی حالت نہیں تھی لیکن ملاقات کی شدید خواہش تھی۔ ہر حال میں خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے والی تھیں ۔ ‘‘

مزید پڑھیں

مکرم صاحبزادہ مرزا اظہر احمد صاحب ا ور اہلیہ محترمہ قیصرہ خانم صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مورخہ 23اکتوبر2015ء میں صاحبزادہ مرزا اظہر احمدصاحب کا ذکر خیرکرتے ہوئے فرمایا:
’’ خلافت سے بھی بڑا گہرا تعلق تھا اور میرے ماموں تھے لیکن بڑا احترام کا تعلق انہوں نے رکھا۔ پہلے جلسے پر 2003ء میں مَیں نے دیکھا کہ لوگوں کے رَش میں کھڑے تھے اور جب میرے پر ان کی نظر پڑی یا میری اِن پر نظر پڑی ہے تو بڑے جذباتی انداز میں انہوں نے ہاتھ ہلایا اور ایک خالص وفا، تعلق اور خلوص اِن کے چہرے سے جھلک رہا تھا۔ غریب پروری کرنے والے بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان سے رحمت اور شفقت کا سلوک فرمائے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 23اکتوبر2015ء )

مزید پڑھیں

مکرم صاحبزادہ مرزا خلیل احمد صاحب اور اہلیہ محترمہ اسماء طاہرہ صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 6جنوری 2017ء کے خطبہ جمعہ میں اسماء طاہرہ صاحبہ کا ذکرِ خیرکرتے ہوئے فرمایا:
’’ بیماری کے دنوں میں مل کے آیا ہوں آجکل کینیڈا میں تھیں ان کی بیماری کی ایسی حالت تھی کہ جب مَیں گیا ہوں اور ملا ہوں تو ہل نہیں سکتی تھیں لیکن اس وقت بھی ان کی عاجزی کا یہ حال تھا کہ انہوں نے کہا کہ میرے کپڑے نکال کے رکھو۔ تیاری کرو اور میرا کہا کہ شاید وہ مجھے ملاقات کے لئے بلا لیں۔ بجائے اس کے کہ مجھے پیغام بھیجتیں کہ ملاقات کے لئے آؤ۔ یہ اس امید پہ تھیں کہ مَیں ان کو وہاں بلاؤں گا۔ بہرحال مَیں مل کے آیا۔ اس لحاظ سے بڑی خوش ہوئیں ۔ ‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 6جنوری2017ء )

مزید پڑھیں

مکرم بریگیڈئیر ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب و اہلیہ محترمہ صاحبزادی آصفہ مسعودہ بیگم صاحبہ

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادی آصفہ مسعودہ بیگم صاحبہ کی وفات پر خطبہ جمعہ میں آپ کے اوصاف بیان کرتے ہوئے فرمایا :
’’مجھ سے جو اِن کا رشتہ ہے، مختلف رشتے تھے کیونکہ یہ میری دادی کی دوسری والدہ سے بہن بھی تھیں اس لحاظ سے دادی بھی کہلاتی تھیں اور خالہ بھی بنتی تھیں۔ رشتہ میں پھوپھی بھی بنتی تھیں۔ لیکن کہتی ہیں کہ ان سب رشتوں کے باوجود مَیں بس خلیفہ وقت کی تابعدار ہوں اور یہ صرف باتیں ہی نہیں ہیں بلکہ واقعی انہوں نے اس تعلق کو جو خلافت کے ساتھ ان کا تعلق ہے اس کو وفا کے ساتھ نبھایا…. اللہ تعالیٰ اِن سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور اِن کی اولاد کو اور اگلی نسل کو بھی اِن کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اکتوبر2021 ء )

مزید پڑھیں

مکرم صاحبزادہ مرزا نعیم احمد صاحب  اوراہلیہ صاحبزادی امۃ المومن صاحبہ

درویشِ قادیان مکرم مولوی منظور احمد صاحب آف گھنو کے ججہ اپنے ایک مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ صاحبزادہ مرزا نعیم احمد صاحب کہتے تھے کہ
’’ہماری کمزوری ہے کہ ہم حضورؑ کے بتائے ہوئے اصولوں اور گُروں سے فائدہ نہیں اٹھاتے ورنہ حضور کا ایک ہی ہتھیار دُعا جو حضورؑ نے ہمارے ہاتھوں میں دیا ہے ایک قیمتی خزانہ ہے ۔ مَیں نے ہزار بار آزمایا ہے جب بھی مجھے کوئی مشکل پڑتی ہے یا دقّت پیش آتی ہے مَیں دُعا میں لگ جاتا ہوں اور وہ مشکل دُور ہو جاتی ہے ۔ آپ کہتے تھےکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہم پراتنے احسانات ہیں کہ اگر ہم اپنی پیشانیوں سے سجدے کرتے کرتے خون بھی نکال لیں تب بھی اُن کے احسانات کا قرض نہیں چُکا سکتے ۔ ‘‘

مزید پڑھیں