Author: درویش
60 تقاریر بابت افراد خاندان حضرت مسیح موعودؑ (حصہ اول)
الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ! مجھ حقیر اور بے نفس انسان کو مامُورِ زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جو غیرمعمولی محبت و عقیدت ہے اس کا اظہار خاکسار بہت دفعہ اپنے آپ سے مخاطب ہو کر یوں کرتا رہا ہے کہ کاش! خاکسار بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دَور میں ہوتا۔ مال، وقت،عزت و آبرو کی قربانی کرتا اور ایک پیسہ، دو پیسہ اعلائے کلمۃُ الاسلام کے لیے چندہ دیتا اور میرا نام بھی تاابد روحانی خزائن کی جلدوں میں لکھا جاتا ۔ گو یہ مبارک و مقدس موقع میرے لیے مقدر نہ تھا لیکن آج آپؑ سے اِسی محبت و عقیدت کا نتیجہ ہے کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی نسلِ طیبہ پر قلم اٹھانے اور 100 سے زائد اپنےنام زندہ کر جانے والوں کی سیرت و سوانح پر تقاریر کی صورت میں مضامین لکھنے کی توفیق ملی
مزید پڑھیںتقاریربابت اخلاقیات (حصہ اول)
اخلاقیات کے حوالہ سے بہت ہی کارآمد باتیں تو کتاب میں مندرج 50 تقاریر میں تفصیل سے بیان ہوئی ہیں تاہم یہاں یہ بتانا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اخلاقیات پر تقریر کرتے وقت یا اِس کی تیاری کے وقت ایک بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ عالِم با عمل اور عامِل باعلم بننے کی کوشش کرتا ہے یا کرتی ہے ۔ وہ ہزار دفعہ سوچتا یا سوچتی ہے کہ مَیں جس اچھی بات کو پبلک میں بیان کرنے لگا ہوں /لگی ہوں کیا مَیں خود اِ س پر عمل پیرا ہوں یا نہیں ۔ اِسی پہلو کو مدِ نظر رکھ کر اخلاقیات پر پہلے مرحلہ میں 50 تقاریر پیش کی جا رہی ہیں ۔
مزید پڑھیں50تقاریر بابت قرآن کریم (حصہ اول)
خاکسار اپنے خداوند کریم کا شکر گزار ہے جس نے پہلے قرآن کریم پر تقاریر کے لئے عناوین تلاش کرنے اور سوچنے کی توفیق دی۔ پھر 50 عناوین کا چناؤ کرکے ان پر مواد اکٹھا کرنے اور کروانے کے سلسلے کا آغاز ہوا اور پھر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے تقاریر لکھ کر کمپوز کروائی گئیں۔ تب PDF بن کر مشاہدات کا نمبر لگ کر ویب سائیٹ پر اپلوڈ ہوتی رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر قارئین کی خدمت میں پیش کی گئیں۔ اب کتابی شکل میں رنگ برنگے پھولوں کا یہ گلدستہ احبابِ جماعت کی خدمت میں پیش کرکے خاکسار بے حد مسرت محسوس کررہا ہے۔
مزید پڑھیں70 تقاریربرائے خدام الاحمدیہ
”مشاہدات“ کے قارئین کے لیے یہ امر خوشی کا باعث ہوگا کہ لجنہ اماء اللہ کی 100 تقاریر اور مجلس انصاراللہ سے متعلقہ 65 تقاریر کے مجموعوں کے بعد مجلس خدام الاحمدیہ کے لیے 70 تقاریر کا مجموعہ پیش ہے۔ یہ مجموعی طور پر ادارہ ”مشاہدات“ کا 13واں مجموعہ ہے اور یوں ان 13 مجموعوں میں مجموعی طور پر 557 تقاریرکو سمو دیا گیا ہے۔ بعض تقاریر ایک سے زائد مجموعوں میں دو بار بھی آئیں ہیں جبکہ کل تقاریر کی تعداد 550 کے فگر کو چھو رہی ہے ۔الحمدللّٰہ رب العالمین
مزید پڑھیں50 تقاریر بابت سیرت و شمائل حضرت محمد ﷺ (حصہ دوم)
اور اب تک کی 550 تقاریر میں 89 تقاریرآنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کےمختلف پہلوؤں پر ہیں۔ جن میں سے 39 تقاریر کو گزشتہ سال ربیع الاول 1445ھ کے موقع پر سیرت وشمائل محمدﷺ کے نام سے کتابی شکل دی گئی ۔ اب اِس سال مزید 50 تقاریرسیرت و شمائل محمد ﷺکے نام سے حصہ دوم کی صورت میں ہدیہ قارئین کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں25تقاریربابت اہلِ بیتِ رسولؐ اور اُن کا مقام و مرتبہ
محرم الحرام سے متعلق تقاریر کی تیاری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اور اولاد مبارکہ کے متعلق تقاریر تیار ہونی شروع ہوئیں جو اب کتابی شکل میں ہدیہ قارئین ہے۔ ”مشاہدات“ کی یہ گیارہویں کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرمائے اور اہلِ بیتِ رسولؐ سے محبت اور عقیدت بڑھانے کا موجب ہو ۔آمین
مزید پڑھیں20تقاریر بابت محرم الحرام
بابُ الدُّخُول جامعہ احمدیہ کی تعلیم کے دوران شیعہ ازم وہ مضمون تھا جو مجھے مشکل لگا کرتا تھا شاید اس کی ایک وجہ کم سِنی میں محرم کے دردناک واقعات کو پڑھنے یا سننے کی سکت نہ ہوتی تھی۔ دل اُس محبت اور عقیدت کی وجہ سے جو بالطبع ایک احمدی کو حضرت مسیح […]
مزید پڑھیں