رمضان کی تیاری اسوہ رسولؐ کی روشنی میں
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خطبہ میں رمضان کی اہمیت و برکات کاذکر فرمایا:
” یہ ایسا مہینہ ہے جس کی ابتداء نزول رحمت ہے اور جس کا وسط مغفرت کا وقت ہے اورجس کا آخر کامل اجر پانے یعنی آگ سے آزادی کا زمانہ ہے اور جو شخص اس مہینے میں اپنے مزدور یا خادم سے اس کے کام کا بوجھ ہلکا کرتا ہے اور کم خدمت لیتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کو بھی بخش دے گا اور اسے آگ سے آزاد کردے گا‘‘
(مشکوٰۃ کتاب الصوم۔ الفصل الثالث)