مکرمہ صاحبزادی امۃ الحئی درثمین صاحبہ
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادی امۃ الحئی درثمین صاحبہ کی وفات پر آپ کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے فرمایا :
’’ خلافت سے گہرا عشق اور اس کا بے حد احترام تھا ۔ بیماری کے آخری دنوں میں بھی بڑی ہمت کر کے مجھ سے ملنے آتی رہیں ۔ آخری مرتبہ وفات سے چند ہفتے قبل آئیں تو چلا بھی مشکل سے جا رہا تھا ۔ میرے پوچھنے پر کہ اتنی تکلیف کر کے آئی ہیں، مسکراتے ہوئے کہا کہ نہیں الحمد للہ ٹھیک ہوں بلکہ بیماری کے آخری دنوں میں ان کی بیٹی مجھے ملنے آرہی تھیں تو اُسے کہنے لگیں مَیں نے بھی جانا ہے مجھے بھی ملاقات کے لیے لے کر جاؤ لیکن اُس وقت ایسی حالت نہیں تھی لیکن ملاقات کی شدید خواہش تھی۔ ہر حال میں خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے والی تھیں ۔ ‘‘