حضرت مسیح موعودؑ کی بعض اہم مواقع کی دعائیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے روزہ کی توفیق چاہنے کے لئے دعا کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا۔
”ہر شے خدا تعالیٰ ہی سے طلب کرنی چاہئے۔ خداتعالیٰ تو قادرِ مطلق ہے وہ اگر چاہے تو ایک مدقُوق کو بھی روزہ کی طاقت عطاکرسکتا ہے… پس میرے نزدیک خوب ہے کہ (انسان) دعا کرے۔ کہ الہی! یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور مَیں اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ یا اِن فوت شدہ روزوں کو اداکرسکوں یا نہ اور اس سے توفیق طلب کرے تو مجھے یقین ہے کہ ایسے دل کو خداتعالیٰ طاقت بخش دے گا۔“
(ملفوظات جلد دوم صفحہ563)