اُمّ المومنین حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا سے عقد فرما کر اپنی ازواج میں شامل فرمایا۔ باقی ازواج کی طرح اُن سے بھی پردہ کروایا اور اُن کی تعلیم تربیت پر خصوصی توجہ فرمائی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابتداء میں انہیں مسجد کے قریب حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے گھر میں رکھا لیکن بعد میں مدینہ کے نواح میں ایک کھجور کے باغ میں ٹھہرایا ۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد میں وہ باغ حضرت ماریہ قبطیہؓ کو عطا فرما دیا تھا ۔
(طبقات الکبریٰ جلد8صفحہ 212)