درس نمبر 8بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور نیکیوں میں آگے بڑھنے کی دوڑ

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کیا اللہ نے تمہارے لئے وہ چیز نہیں بنائی جو تم صدقہ کرو۔ یقینًا ہر تسبیح صدقہ ہے۔ ہر تکبیر صدقہ ہے۔ہر تحمید صدقہ ہے اورہر تہلیل( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہنا)صدقہ ہے اور نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے اور بدی سے روکنا صدقہ ہے اور تمہارا اپنی بیوی سے تعلق قائم کرنا بھی صدقہ ہے۔
(مسلم کتاب الزکوۃ)

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء اللہ ہمارا بہترین دوست ہے

حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
”مَیں تمہیں بڑے زور سے بتلاتا ہوں کہ دنیا میں لوگ خداتعالیٰ سے غافل ہوگئے ہیں۔ حالانکہ اُس سے بڑھ کر خوبصورت، اُس سے بڑھ کر محبت کرنے والا، اُس سے بڑھ کر پیارا اور کوئی نہیں ہے۔“
(برکات خلافت، انوار العلوم جلد 2صفحہ 238)

مزید پڑھیں

درس نمبر7 بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان کے فضائل

حضرت خلیفۃُ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’رمضان کے مہینے میں ایک خاص ماحول بنا ہوتا ہے اور دوسروں کی دیکھا دیکھی بھی عبادتوں اور نیکیوں کی طرف توجہ پیدا ہو رہی ہوتی ہے۔ ایسے ماحول میں عبادتوں اور نیکیوں کی طرف توجہ کرتے ہوئے، اپنے اعمال کی طرف توجہ کرتے ہوئے، ہمیں اپنے خدا کے آگے جھکتے ہوئے گزشتہ گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے اور پھر اس رمضان کی عبادتوں کو اور اس میں تبدیلیوں کو آئندہ زندگی کا مستقل حصہ بنا لینا چاہئے اور اس میں جو گناہ معاف ہوئے یا جنت کے دروازے کھولے گئے تو پھر ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے کہ یہ کھلے رہیں اور رمضان کے فیوض سے حصہ لینے کے لئے نہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔ اللہ کرے کہ ہم اس کے فیض پاتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے سامنے روزوں کا جو مقصد رکھا ہے کہ تقویٰ حاصل ہو اس کے بھی معیار حاصل کرنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔‘‘
( خطبہ جمعہ فرمودہ 2جون 2017ء )

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء رمضان اور روحانی موسمِ بہار

حضرت ابو مسعود غفاری ؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نے رمضان شروع ہونے کے بعد ایک روز آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اگر لوگوں کو رمضان کی فضیلت کا علم ہوتا تو میری اُمّت اس بات کی خواہش کرتی کہ سارا سال ہی رمضان ہو۔اس پر بنوخزاعہ کے ایک آدمی نے کہا کہ اے اللہ کے نبیؐ! ہمیں رمضان کے فضائل سے آگاہ کریں۔ چنانچہ آپؐ نے فرمایا یقیناً جنت کو رمضان کے لئے سال کے آغاز سے آخر تک مزیّن کیا جاتا ہے۔ پس جب رمضان کا پہلا دن ہوتا ہے تو عرش الٰہی کے نیچے ہوائیں چلتی ہیں۔
(الترغیب والترھیب کتاب الصوم الترغیب فی صیام رمضان احتساباً … حدیث 1498)

مزید پڑھیں

درس نمبر 6بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور خشوع و خضوع پیشہ ہے رونا ہمارا پیش رب ذوالمنن

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جہنم کی آگ ان دوآنکھوں پر حرام ہے۔ اول وہ آنکھ جو خوفِ خدا میں آنسو بہاتی ہے اور دوم۔ وہ آنکھ جو راتوں کو جاگ کر اللہ تعالیٰ کے راستے میں پہرہ دیتی ہے ۔
(المستدرک کتاب الجہاد)

مزید پڑھیں

درس نمبر 5بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور روحانی ہجرت

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ کون سی ہجرت افضل ہے تو آپؐ نے فرمایا
مَنْ ہَجَرَ مَاحَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ
(سنن ابوداؤد جلد اول کتاب الصلوٰۃ)
کہ جن باتوں کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے ان کو چھوڑ دینا۔

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء قرآنِ کریم”  ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْن “

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتا ہے۔
ذٰلِکَ الۡکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۚۖۛ فِیۡہِ ۚۛ ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ (البقرہ:3)
یہ (کامل) کتاب ہے ، نہیں کوئی شک جس میں، ہدایت ہے متقیوں کے لیے۔

مزید پڑھیں

درس نمبر4 بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان بطور ایک مہمان

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
’’ماہ رمضان کے استقبال کے لئے یقیناًسارا سال جنت سجائی جاتی ہے اور جب رمضان آتا ہے تو جنت کہتی ہے کہ یا اللہ! اِس مہینے میں اپنے بندوں کو میرے لئے خاص.کردے۔ ‘‘
(بیہقی شعب الایمان)

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء رمضان اور اصلاح و تطہیرِ نفس

حضرت مسیح موعود علیہ ا لسلام فرماتے ہیں کہ:
’’پس مبارک وہ جو خدا کے لئے اپنے نفس سے جنگ کرتے ہیں اور بد بخت وہ جو اپنے نفس کے لئے خدا سے جنگ کر رہے ہیں اور اس سے موافقت نہیں کرتے جو شخص اپنے نفس کے لئے خدا کے حکم کو ٹالتا ہے وہ آسمان میں ہر گز داخل نہیں ہو گا۔‘‘
(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد19 صفحہ25(

مزید پڑھیں

درس نمبر3 بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور ہمارا مقصدِ پیدائش

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِیَعۡبُدُوۡنِ ( الذّٰاریات:57)
کہ مَیں نے جنّ و انس کو پیدا نہیں کیا مگر اس غرض سے کہ وہ میری عبادت کریں۔

مزید پڑھیں