مکرم صاحبزادہ ڈاکٹرمرزا منور احمد صاحب

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نےصاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمدصاحب کے بارہ میں فرمایا کہ
’’ ایسی حیرت انگیز محبت اِن کو خلافت سے تھی اور اس کا احترام ملحوظ تھا کہ جب وہ ملتے تھے تو جس محبت اور خلوص سے ملتے تھے مَیں شرم سے پانی پانی ہو جاتا تھا ۔ بعض دفعہ طبیعت پر بوجھ ہوتا تھا کہ اب یہ سب کے سامنے آکر اس طرح اظہار کریں گے تو میرا کیا حال ہو گا ۔ بڑے بھائی تھے اور اس سے پہلے زندگی میں وہ ناراض بھی ہوا کرتے تھے ۔ ان کا بالکل ایک اور رنگ کا تعلق تھا لیکن جب سے خدا تعالیٰ نے خلافت کا منصب عطا کیا اُن کی کیفیت ہی بدل گئی اور سب بھائیوں میں مَیں نے اس پہلو سے سب سے زیادہ اُن میں امتیاز دیکھا ہے ۔ ایک غیر معمولی امتیازی شان پائی ہے ۔‘‘
( ہفت روزہ بدر قادیان 25اکتوبر 1990ء )

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی بعض اہم مواقع کی دعائیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے روزہ کی توفیق چاہنے کے لئے دعا کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا۔
”ہر شے خدا تعالیٰ ہی سے طلب کرنی چاہئے۔ خداتعالیٰ تو قادرِ مطلق ہے وہ اگر چاہے تو ایک مدقُوق کو بھی روزہ کی طاقت عطاکرسکتا ہے… پس میرے نزدیک خوب ہے کہ (انسان) دعا کرے۔ کہ الہی! یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور مَیں اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ یا اِن فوت شدہ روزوں کو اداکرسکوں یا نہ اور اس سے توفیق طلب کرے تو مجھے یقین ہے کہ ایسے دل کو خداتعالیٰ طاقت بخش دے گا۔“
(ملفوظات جلد دوم صفحہ563)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی بعض احباب کو خصوصی دعاؤں کی ترغیب

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
رات کے آخری پہر میں اُٹھو اور وضوکرو اور چند دوگانہ اخلاص سے بجالاؤ اور دردمندی اور عاجزی سے یہ دعا کرو۔
”اے میرے محسن اور میرے خدا! مَیں ایک تیرا ناکارہ بندہ پُرمعصیت اور پُر غفلت ہوں۔ تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پرانعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔ تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔ سو اب بھی مجھ نالائق اور پرگناہ پر رحم کر اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اورکوئی چارہ گر نہیں۔آمین! ثم آمین۔“
(مکتوبات احمدیہ جلد5مکتوب نمبر2صفحہ3)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی چند مقبول دعائیں ( تقریر نمبر 2)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مصائب ومشکلات، گناہوں اور غم سے نجات کی ایک دعا
”اے ہمارے ربّ! ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری مصیبتیں اور تکلیفیں دور کردے اور ہمارے دلوں کو ہر غم سے نجات دے اور ہمارے معاملات خود سنبھال لے اور اے ہمارے محبوب! ہم جہاں بھی ہوں تو ہمارے ساتھ ہو اور ہماری کمزوریاں ڈھانپ دے اور ہمارے خوفوں سے امن دے۔ہم نے تجھ پر توکل کیا اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کیا۔اس دنیا میں اور آخرت میں تو ہی ہمارا مولیٰ ہے اور تو ہی سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔اے رب العالمین! قبول فرمالے۔“
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد17صفحہ 182)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی چند مقبول دعائیں ( تقریر نمبر 1)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ کے حضور عرض کرتے ہیں۔
”میں گنہگار ہوں اور کمزورہوں تیری دستگیری اور فضل کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا تو آپ رحم فرما مجھے پاک کر کیونکہ تیرے فضل وکرم کے سوا کوئی اور نہیں جو مجھے پاک.کرے۔“
(البدر جلد3صفحہ41)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی چند الہامی دعائیں

اضافہ علم ومعرفت کے لئے 7جون 1906ء کو یہ دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوئی۔
رَبِّ اَرِنِیْ اَنوَارَکَ الکُلِیَّۃَ
کہ اے میرے رب! مجھے اپنے وہ انوار دکھا۔ جو محیط کل ہوں۔
(تذکرہ صفحہ534)

مزید پڑھیں

استاذی المکرم حضرت سید میر داؤد احمد صاحب

ایک دفعہ سید میر داؤد احمد صاحب کو ایک خاص شعبہ کی سپردگی کی وجہ سے اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ ہوا۔ آپ نے فرمایا مجھے جو الاؤنس ملتا ہے وہ 24 گھنٹے یومیہ خدمت کا ہے۔ جوگزارہ مجھے مل رہا ہے یہ سلسلہ کا احسان ہے۔ اِس لئے میرے اضافی الاؤنس کا فیصلہ واپس لیاجائے ۔
(سیرت داؤد صفحہ 125)

مزید پڑھیں

حضرت سیّدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ المعروف اُمِّ داؤد

حضرت سیّدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ حضرت پیر منظور محمد صاحبؓ موجد ’’قاعدہ یسرناالقرآن‘‘ کی بیٹی،بزرگ صوفی حضرت احمد جان صاحب لدھیانویؓ کی پوتی اور حضرت امّاں جانؓ کے بھائی حضرت میر محمد اسحٰق صاحبؓ کی اہلیہ تھیں ۔ آپؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کا زمانہ پایا ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ نے خود اِن کو تعلیم دی تھی۔ حضرت پیرصاحبؓ اپنی اس بیٹی کو قاعدہ پڑھاتے جا تے تھے اور مشہورِ زمانہ قاعدہ تصنیف کرتے جا تے تھے۔

مزید پڑھیں

مکرم  صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب اور محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے بارے میں فرمایا تھا کہ
’’یہ ہر دو خلافت کے وفادار ہیں اورمیرے وفادار ہیں‘‘

مزید پڑھیں

مکرم  صاحبزادہ  الحاج مرزا خورشید احمد صاحب

حضرت مصلح موعودؓ نے صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے نکاح کے موقع پر فرمایا:
’’ یہ لڑکا بھی ہمارے خاندان میں سے وقف ہے ۔ مرزا عزیز احمد صاحب کو خدا تعالیٰ نے توفیق دی کہ وہ اپنے اس بچے کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں ۔ چنانچہ ان کا یہ لڑکا ایم اے میں پڑھ رہا ہے ابھی پاس تو نہیں ہوا مگر انگریزی میں ایم اے کا امتحان دے رہا ہے اور کہتے ہیں انگریزی میں بڑا لائق ہے ۔ میرا ارادہ ہے کہ بعد میں یہ کالج میں پروفیسر کے طور پر کام کرے ۔ ‘‘
(خطباتِ محمود جلد 3 صفحہ 622 تا 625 )

مزید پڑھیں