اُم المومنین حضرت ریحانہ رضی اللہ عنہا
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کی ہر فرمائش پوری کرتے تھے۔آپؓ سلیقہ شعار اور خوب صورت خاتون تھیں اور اس کے ساتھ قبولِ اسلام کے بعد آپؓ نے خود کو اسلام کے سانچے میں مکمل طور پر ڈھال لیا تھا.
مزید پڑھیںحضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کی ہر فرمائش پوری کرتے تھے۔آپؓ سلیقہ شعار اور خوب صورت خاتون تھیں اور اس کے ساتھ قبولِ اسلام کے بعد آپؓ نے خود کو اسلام کے سانچے میں مکمل طور پر ڈھال لیا تھا.
مزید پڑھیںحضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
جان و دلم فدائے جمال محمد است
خاکم نثار کوچہٴ آل محمد است
یعلیٰ بن مرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں۔ اللہ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو حسین سے محبت کرتا ہے۔‘‘
(سنن ترمذي كتاب المناقب عن رسول اللّٰہؐ باب مَنَاقِبِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ)
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
اَدِّبُوْا اَوْلَادَکُمْ عَلٰی ثَلاثِ خِصَالٍ: حُبِّ نَبيِّكُم ، و حُبِّ أهلِ بَيتِهِ ، و قِراءةِ القرآنِ
یعنی اپنے بچوں کو تین 3 چیزیں سکھاؤ حُبِّ نَبِیِّکُمْ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی محبت وَحُبِّ اَہْلِ بَیْتِہٖ اوراَہل بیت کی محبت وَقِرَاءَۃِ الْقُرْاٰنِ اور قرآنِ پاک پڑھنا ۔
(سیوطی، الجامع الصغیر، 1 رقم : 311)
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم کی ولادت سے اگلے روز آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
’’ آج رات مجھے اللہ تعالیٰ نے لڑکا دیا ہے جس کا نام مَیں نے اپنے باپ کے نام پر ابراہیم رکھا ہے ۔‘‘
( مسلم کتاب الفضائل باب رحمۃؐ الصبیان و العیال )
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ حضرت اُمِّ کلثومؓ کی شادی کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی خادمہ اُمّ ایمنؓ سے فرمایا کہ میری بیٹی کو تیار کرو اور اسے دلہن بنا کر عثمانؓ کے پاس لے جاؤ اور اس کے آگے دف بجاتی جانا، چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔
(الکامل لابن عدی جلد5صفحہ 134بیروت)
حضرت رقیہؓ بنت محمدؐ وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اللہ کی راہ میں سب سے پہلے مکہ سے حبشہ ہجرت کی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپؓ کی حبشہ ہجرت پر فرمایا ’’ابراہیم اور لوط کے بعد عثمان پہلے شخص ہیں جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنی بیوی کے ساتھ ہجرت کی۔‘‘
(ابنِ عساکرجلد3صفحہ 150بیروت)
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینبؓ کے بارے میں فرمایا کرتے تھے
’’ ھِیَ اَفْضَلُ بَنَاتِیْ اُصِیْبَتْ فِیَّ‘‘
یعنی یہ میری بیٹیوں میں سب سے افضل ہے کیونکہ اس کو میری وجہ سے بہت تکالیف پہنچی ہیں۔
(تاریخ الصغیر لامام بخاری جلد1صفحہ34)
محرم الحرام سے متعلق تقاریر کی تیاری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اور اولاد مبارکہ کے متعلق تقاریر تیار ہونی شروع ہوئیں جو اب کتابی شکل میں ہدیہ قارئین ہے۔ ”مشاہدات“ کی یہ گیارہویں کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرمائے اور اہلِ بیتِ رسولؐ سے محبت اور عقیدت بڑھانے کا موجب ہو ۔آمین
مزید پڑھیںحضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
’’حضرت امام حسینؓ نے معرکۂ کربلا میں بے شک جان دے دی۔ مگر آج تک اسلام اس قربانی پر ناز کرتا ہے۔‘‘
(خطبات محمود جلد نمبر16 صفحہ396)