تقریر بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان میں رحمت ، مغفرت و بخشش کی مناسبت سے چند دعائیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا
’’اے میرے محسن اورمیرے خدا!میں ایک تیرا ناکارہ بندہ پُرمعصیت اورپُر غفلت ہوں۔تو نے مجھ سے ظلم پرظلم دیکھا اورانعام پر انعام کیااورگناہ پر گناہ دیکھا اوراحسان پر احسان کیا ۔تونے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اوراپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔سو اب بھی مجھ نالائق اورپُرگناہ پر رحم کر اورمیری بےباکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کومیرے اِس گناہ سے نجات بخش کہ بغیر تیرے کوئی چارہ گر نہیں ۔آمین ثم آمین‘‘
(مکتوبات احمدیہ جلد 5نمبر 2 صفحہ 3)