درس نمبر15 بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان میں روزانہ ایک پارہ  کی تلاوت ضرور کریں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
”مَیں نے قرآن کے لفظ میں غور کی تب مجھ پر کُھلا کہ اس مبارک لفظ میں ایک زبر دست پیشگوئی ہے۔ وہ یہ ہے کہ یہی قرآن یعنی پڑھنے کے لائق کتاب ہے اور ایک زمانہ میں تو اَور بھی زیادہ یہی پڑھنے کے لائق کتاب ہو گی۔ جبکہ اور کتابیں بھی پڑھنے میں اس کے ساتھ شریک کی جائیں گی۔ اُس وقت اسلام کی عزت بچانے کے لئے اور بطلان کا استیصال کرنے کے لئے یہی ایک کتاب پڑھنے کے قابل ہو گی اور دیگر کتابیں قطعاً چھوڑ دینے کے لائق ہوں گی۔ فرقان کے بھی یہی معنی ہیں۔ یعنی یہی ایک کتاب حق وباطل میں فرق کرنے والی ٹھہرے گی اور کوئی حدیث کی یا اور کوئی کتاب اس حیثیت اور پایہ کی نہ ہو گی۔ اس لئے اب سب کتابیں چھوڑ دو اور رات دن کتاب اللہ ہی کو پڑھو۔ بڑا بے ایمان ہے وہ شخص جو قرآنِ کریم کی طرف التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر ہی رات دن جُھکا رہے۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ قرآنِ کریم کے شغل اور تدبّر میں جان ودل سے مصروف ہو جائیں اور حدیثوں کے شغل کو ترک کریں۔ بڑے تأسّف کا مقام ہے کہ قرآنِ کریم کا وہ اعتناء اور تدارس نہیں کیا جاتا جو احادیث کا کیا جاتا ہے۔ اِس وقت قرآن کریم کا حربہ ہاتھ میں لو تو تمہاری فتح ہے۔ اِس نور کے آگے کوئی ظلمت ٹھہر نہ سکے گی۔‘‘
(ملفوظات جلد 1صفحہ386۔ ایڈیشن 2003ء)

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء کَتَبَ اللّٰہُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِیْ

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”یہ خدا تعالیٰ کی سُنَّت ہے اور جب سے کہ اُس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ اس سُنَّت کو وہ ظاہر کرتا رہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور ان کو غَلَبَہ دیتا ہے…اور غَلَبَہ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ مَنْشَاء ہوتا ہے کہ خدا کی حُجَّت زمین پر پوری ہو جائے اور اس کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے اسی طرح خداتعالیٰ قَوِی نشانوں کے ساتھ ان کی سچائی ظاہر کر دیتا ہے۔“
(رسالہ الوصیت، روحانی خزائن جلد 20صفحہ304)

مزید پڑھیں

تقریر بابت  رمضان المبارک 2025ء قرآنِ کریم”  ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْن “

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتا ہے۔
ذٰلِکَ الۡکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۚۖۛ فِیۡہِ ۚۛ ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ (البقرہ:3)
یہ (کامل) کتاب ہے ، نہیں کوئی شک جس میں، ہدایت ہے متقیوں کے لیے۔

مزید پڑھیں

ہستی باری تعالیٰ از روئے قرآنِ پاک (تقریرنمبر 1)

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتا ہے ۔ جسے تمام مذاہب والے بطور ہستئ باری تعالیٰ کے ثبوت کے طور پر پیش کرتے آئے ہیں۔
وَاِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌ ؕ اُجِیۡبُ دَعۡوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۙ فَلۡیَسۡتَجِیۡبُوۡا لِیۡ وَلۡیُؤۡمِنُوۡا بِیۡ لَعَلَّہُمۡ یَرۡشُدُوۡنَ
(البقرہ:187)
کہ جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔ میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔ پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبّیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔

مزید پڑھیں
brown and black hardbound book

قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے (تقریر نمبر 2)

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
’’سب سے سیدھی راہ اور بڑا ذریعہ جو انوار یقین اور تواتر سے بھرا ہوا اور ہماری روحانی بھلائی اور ترقی کے لئے کامل رہنما ہے قرآن کریم ہے جو تمام دنیا کے دینی نزاعوں کے فیصلہ کرنے کا متکفل ہو کر آیا ہے جس کی آیت آیت اور لفظ لفظ ہزارہا طور کا تواتر اپنے ساتھ رکھتی ہے اور جس میں بہت سا آبِ حیات ہماری زندگی کے لیے بھرا ہوا ہے اور بہت سے نادر اور بیش قیمت جواہر اپنے اندر مخفی رکھتا ہے جو ہر روز ظاہر ہوتے جاتے ہیں۔ یہی ایک روشن چراغ ہے جو عین سچائی کی راہیں دکھاتا ہے۔ بلاشبہ جن لوگوں کو راہ راست سے مناسبت ہے اور ایک قسم کا رشتہ ہے ان کا دل قرآنِ شریف کی طرف کھینچا چلا جاتا ہے اور خدائے کریم نے اُن کے دل ہی اِس طرح کے بنا رکھے ہیں کہ وہ عاشق کی طرح اپنے اس محبوب کی طرف جھکتے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ،روحانی خزائن جلد 3صفحہ381)

مزید پڑھیں
brown and black hardbound book

قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے ( تقریر نمبر1)

( تقریر نمبر1)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :
’’ سو تم ہوشیار رہو اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ۔ مَیں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے 700 سَو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے ظلّ تھے سو تم قرآن کو تدبُّر سے پڑھو اور اُس سے بہت ہی پیار کرو ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو ۔ ‘‘
( کشتی نوح ،روحانی خزائن جلد19صفحہ 26)

مزید پڑھیں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ترجمے (ہر سورت کا جُدا ترجمہ)

اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:
وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ (القمر:18)
اور یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کی خاطر آسان بنادیا۔ پس کیا ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا؟

مزید پڑھیں

درست تلاوتِ قرآنِ کریم کی اہمیت و ضرورت

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
خَیْرُ کُمْ مَّنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ
(بخاری ۔ کتاب فضائل القرآن)
کہ تم میں بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھتا ہے اور سکھاتا ہے۔

مزید پڑھیں

50تقاریر بابت قرآن کریم (حصہ اول)

خاکسار اپنے خداوند کریم کا شکر گزار ہے جس نے پہلے قرآن کریم پر تقاریر کے لئے عناوین تلاش کرنے اور سوچنے کی توفیق دی۔ پھر 50 عناوین کا چناؤ کرکے ان پر مواد اکٹھا کرنے اور کروانے کے سلسلے کا آغاز ہوا اور پھر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے تقاریر لکھ کر کمپوز کروائی گئیں۔ تب PDF بن کر مشاہدات کا نمبر لگ کر ویب سائیٹ پر اپلوڈ ہوتی رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر قارئین کی خدمت میں پیش کی گئیں۔ اب کتابی شکل میں رنگ برنگے پھولوں کا یہ گلدستہ احبابِ جماعت کی خدمت میں پیش کرکے خاکسار بے حد مسرت محسوس کررہا ہے۔

مزید پڑھیں