تقریر بابت رمضان المبارک 2025ء رمضان اور خدمت و اطاعت والدین
حضرت خلیفۃُ المسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”خدا نے فرمایا ہے ،تم پر ماں باپ نے رحم کیا تھا ، تم پر احسان کیا تھا۔تم بھی اس رحم کے مقابل پر احسان کا سلوک کرو۔عدل کا نہیں فرمایا …مطلب یہ ہے کہ تم نے جب ماں باپ کے معاملے میں کوئی زیادتی دیکھنی ہے تو عدل کے جھگڑے میں نہ پڑ جانا۔یہ سوچنا کہ اللہ نے تمہیں احسان کی تعلیم دی ہے…احسان کا مطلب یہ ہے کہ کسی نے اگر کوئی زیادتی بھی کر دی ہے تو تم وسیع حوصلگی دکھاؤ ،اس سے چشم پوشی کرو۔“
(خطباتِ طاہر جلد 14 صفحہ 733)