روزے کی جزاء-درس نمبر8

اَنَّ اَبَا ھُرَیْرَۃَ رَضِیْ اللّٰہُ عَنْہُ قَا لَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَا لَ اللّٰہُ کُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلَّا الصِّيَامَ، فَإِنَّہُ لِي وَأنَا اَجْزِيْ بِهِ
(صحیح بخاری کتاب الصوم )
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔(حدیثِ قدسی ہے) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابنِ آدم کا ہر عمل اُس کے اپنے لیے ہے سوائے روزے کے کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور مَیں اس کی خود جزا دوں گا۔

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کے ننانوے اسمائے حسنیٰ( از حضرت میر محمد اسمٰعیلؓ)

خدا تعالیٰ کے 99 نام احادیث میں آئے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی 99 نام کتابوں میں موجود ہیں۔ حضرت مسیح موعودؑ الہامی نام جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیئے۔ وہ سب جمع کئے تو 99 ہی بن گئے۔

مزید پڑھیں

َرمَضَان ۔جنت کے دروازے وا کرنے کا مہینہ-درس نمبر7

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
’’اس مہینے میں ایک خاص ماحول بنا ہوتا ہے اور دوسروں کی دیکھا دیکھی بھی عبادتوں اور نیکیوں کی طرف توجہ پیدا ہو رہی ہوتی ہے۔ ایسے ماحول میں عبادتوں اور نیکیوں کی طرف توجہ کرتے ہوئے، اپنے اعمال کی طرف توجہ کرتے ہوئے، ہمیں اپنے خدا کے آگے جھکتے ہوئے گذشتہ گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور پھر اس رمضان کی عبادتوں کو اور اس میں تبدیلیوں کو آئندہ زندگی کا مستقل حصہ بنا لینا چاہیے۔ اور اس میں جو گناہ معاف ہوئے یا جنت کے دروازے کھولے گئے تو پھر ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے کہ یہ کھلے رہیں۔ اور رمضان کے فیوض سے حصہ لینے کے لیے نہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے۔‘‘
( خطبہ جمعہ 2؍جون2017ء )

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ اور بنی نوع انسان کی ہمدردی

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
’’اس کے بندوں پر رحم کرو ان پر زبان یا ہاتھ کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو اور مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو اور کسی پر تکبر نہ کروگو اپنا ماتحت ہو، کسی کو گالی مت دو گو وہ گالی دیتا ہو۔غریب اور حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے ہمدرد بن جاؤتا قبول کیے جاؤ…بڑے ہو کر چھوٹوں پر رحم کرو ۔ نہ ان کی تحقیراور عالم ہوکر نادانوں کو نصیحت کرو۔ نہ خودنمائی سے ان کی تذلیل اور امیر ہو کر غریبوں کی خدمت کرو نہ خود پسندی سے ان پر تکبرہلاکت کی راہوں سے ڈرو‘‘
(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد نمبر 19صفحہ11 -12

مزید پڑھیں

رمضان کا مہینہ پانچ بنیادی عبادتوں کا مجموعہ ہے-درس نمبر6

حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ فرماتے ہیں
’’ رمضان کا مہینہ پانچ بنیادی عبادتوں کا مجموعہ ہے ۔ پہلے تو روزہ ہے دوسرے نماز کی پابندی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے پھر قَیامُ الَّیْل یعنی رات کے نوافل پڑھے جاتے ہیں ۔ تیسرے قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت ہے چوتھے سَخَاوت اور پانچویں آفاتِ نفس سے بچنا ہے ۔ ان پانچ بنیادی عبادات کا مجموعہ ، عباداتِ ماہِ رمضان کہلاتی ہیں ۔‘‘
( خطبات ناصر جلد2صفحہ954)

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی مہمان نوازی

حضرت مسیح موعود علیہ السلام مہمانوں کو کثرت سے فرماتے تھے کہ
’’آپ مہمان ہیں آپ کو جس چیز کی تکلیف ہو مجھے بے تکلّف کہیں کیونکہ مَیں تو اندر رہتا ہوں اور نہیں معلوم ہوتاکہ کس کو کیا ضرورت ہے۔ آجکل مہمانوں کی کثرت کی وجہ سے بعض اوقات خادم بھی غفلت کر سکتے ہیں۔ آپ اگر زبانی کہنا پسند نہ کریں تو مجھے لکھ کر بھیج دیاکریں۔ مہمان نوازی تو میرا فرض ہے۔‘‘ ۔۔۔۔۔
۔(سیرت حضرت مسیح موعودؑ از حضرت یعقوب علی عرفانی ؓصفحہ142)

مزید پڑھیں

رمضان کا پیغام-درس نمبر5

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
’’ رَمَضَ سورج کی تپش کو کہتے ہیں۔ رمضان میں چونکہ انسان اکل و شرب اور تمام جسمانی لذتوں پر صبر کرتا ہے دوسرے اللہ تعالیٰ کے احکام کے لیے ایک حرارت اور جوش پیدا کرتا ہے۔ روحانی اور جسمانی حرارت اور تپش مل کر رمضان ہوا۔ ‘‘
( الحکم 24جولائی 1901ء )

مزید پڑھیں

سیرت حضرت مسیح موعودؑ کے بعض شیریں واقعات

حضرت ڈاکٹر میرمحمد اسماعیل صاحبؓ اپنی ایک روایت میں حضرت مسیح موعودؑ کےاخلاقِ حسنہ کا نہایت ہی پیارے انداز سے ذکر کرنے کے بعدآپؑ کے اخلاق کے متعلق لکھتے ہیں کہ
’’اگر حضرت عائشہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ بات سچی کہی تھی کہ کَانَ خُلُقُہٗ الْقُرْآن تو ہم حضرت مسیح موعودؑ کی نسبت اسی طرح یہ کہہ سکتے ہیں کہ کَانَ خُلُقُہٗ حُبَّ مُحَمَّدٍ وَ اِتَّبَاعَہٗ علیہ الصّلٰوۃ و السلام‘‘
(سیرت المہدی جلد اوّل حصہ سوم صفحہ 827روایت نمبر975)

مزید پڑھیں

رمضان کا انتساب براہ راست اللہ تعالیٰ سے ہے-درس نمبر4

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کو رمضان نہ کہا کرو کیونکہ رمضان، اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے بلکہ رمضان کو ماہِ رمضان کہا کرو۔
) السنن الکبریٰ بیہقی (

مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی اپنی اولاد کے حق میں دعائیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
” مَیں التزامًا چند دعائیں ہر رو مانگا کرتاہوں۔
اوّل: اپنے نفس کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ خداوند کریم مجھ سے وہ کام لے جس سے اُس کی عزت و جلال ظاہر ہو اور اپنی رضا کی پوری توفیق عطا کرے۔
دوم: پھر اپنے گھر کے لوگوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ اِن سے قرّہ عین عطا ہو اور اللہ تعالیٰ کی مرضیات کی راہ پر چلیں۔
سوم: پھر اپنے بچوں کے لئے دعا مانگتا ہوں کہ یہ سب دین کے خدام بنیں۔
چہارم: پھر اپنے مخلص دوستوں کے لئے نام بنام۔
پنجم: اور پھر اُن سب کے لئے جو اِس سلسلہ سے وابستہ ہیں۔ خواہ ہم اُنہیں جانتے ہیں یا نہیں جانتے۔“
( الحکم 17 جنوری 1900ء جلد4 صفحہ 2 تا 11 خط 4 بنام مولوی عبد الکریم)

مزید پڑھیں