سیرت و مناقب نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ

یعلیٰ بن مرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں۔ اللہ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو حسین سے محبت کرتا ہے۔‘‘
(سنن ترمذي كتاب المناقب عن رسول اللّٰہؐ باب مَنَاقِبِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ)

مزید پڑھیں

واقعہ کربلا اور عظمت حسینؓ(حضرت مصلح موعودؓ کے ارشادات کی روشنی میں)

حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
’’حضرت امام حسینؓ نے معرکۂ کربلا میں بے شک جان دے دی۔ مگر آج تک اسلام اس قربانی پر ناز کرتاہے۔‘‘
(خطبات محمود جلد نمبر16 صفحہ396

مزید پڑھیں

25تقاریربابت اہلِ بیتِ رسولؐ اور اُن کا مقام و مرتبہ

محرم الحرام سے متعلق تقاریر کی تیاری  میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اور اولاد مبارکہ کے متعلق تقاریر تیار ہونی شروع ہوئیں  جو اب کتابی شکل میں ہدیہ قارئین ہے۔ ”مشاہدات“  کی  یہ گیارہویں  کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں  کو قبول فرمائے اور اہلِ بیتِ رسولؐ  سے محبت اور عقیدت بڑھانے کا موجب ہو ۔آمین

مزید پڑھیں

حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا المناک سانحہ اور واقعہ کربلا

شامی فوج کے قریب جاکر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے بطور اتمام حجت فرمایا:
” لوگو! میرے نسب پر غور کرو میں کون ہوں؟ پھر اپنے گریبان میں منہ ڈال کر اپنے آپ کو ملامت کرو خیال کرو کہ میرا قتل اور میری آبرو ریزی تمہارے لئے زیبا ہے کہ کیامیں تمہارے نبی کی بیٹی کا بیٹا نہیں ہوں؟کیا تم کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے اور میرے بھائی کے متعلق فرمایا تھا کہ یہ جنت کے سردار ہوں گے۔ خدا کی قسم! آج مشرق سے لے کر مغرب میں روئے زمین پر تم میں اور کسی غیر قوم میں بھی میرے سوا کسی نبی کا نواسہ موجود نہیں۔ مجھے بتاؤ کہ تم لوگ میرے خون کے کیوں خواست گار ہو؟ کیا میں نے کسی کا قتل کیا ہے، کسی کا مال لوٹا ہے؟ کسی کو زخمی کیا ہے؟ تمہی لوگوں نے مجھے بلایا تھا۔ لوگو! تم پر میرا آنا ناگوار ہے تو مجھے چھوڑ دو تاکہ میں کسی پُرامن خطہ کی طرف چلاجاؤں‘‘

مزید پڑھیں

سیرت حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ

حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
’’میرا بیٹا حسنؓ سردار ہے۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے مسلمانوں کی دو بڑی جماعتوں کے درمیان صلح کرائے گا۔ ‘‘
( صحیح بخاری کتاب الصلح باب قول النبیؐ للحسن )

مزید پڑھیں

قتلِ حسینؑ اصل میں مرگِ یزید ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ فرماتے ہیں کہ
’’امام حسینؓ کی اولاد تو ہر جگہ پائی جاتی ہے مگر یزید کی نسل میں سے ہونا تو درکنار اس کا ہم نام بھی کوئی کہلانا نہیں چاہتا۔ ‘‘
(حقائق الفرقان جلد سوم صفحہ 524)

مزید پڑھیں

محرم اور ماتم کی حقیقت

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’ ماتم کی حالت میں جزع فزع اور نوحہ یعنی سیاپا کرنا اور چیخیں مار کر رونا اور بے صبری کے کلمات زبان پر لانا یہ سب ایسی باتیں ہیں جن کے کرنے سے ایمان جانے کا اندیشہ ہے اور یہ سب رسمیں ہندوؤں سے لی گئی ہیں ۔ جاہل مسلمانوں نے اپنے دین کو بھلا دیا اور ہندوؤں کی رسمیں اختیار کر لیں ہیں ۔ کسی عزیز اور پیارے کی موت کی حالت میں مسلمانوں کے لیے یہ حکم قرآن شریف میں ہے کہ صرف اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ کہیں ۔ یعنی ہم خدا کا مال اور ملک ہیں اسے اختیار ہے جب چاہے اپنا مال لے لے اور اگر رونا ہو تو صرف آنکھوں سے آنسو بہانا جائز ہے اور جو اس سے زیادہ وہ شیطان ہے ۔ برابر ایک سال تک سوگ رکھنا اور نئی نئی عورتوں کے آنے کے وقت یا بعض خاص دنوں میں سیاپا کرنا اور باہم عورتوں کا سر ٹکرا کر چِلّانا ، رونا اور کچھ نہ کچھ منہ سے بھی بکواس کرنا اور پھر برابر ایک برس تک بعض چیزوں کا پکا نا چھوڑ دینا اس عذر سے کہ ہمارے گھر میں یا ہماری برادری میں ماتم ہو گیا ہے یہ سب ناپاک رسمیں ہیں اور گناہ کی باتیں ہیں ۔ “
( فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ103)

مزید پڑھیں

محرم میں بکثرت درودشریف پڑھنے کی اہمیت اور برکات

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے محرم میں درود پڑھنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
”آج کل، خاص طور پر اس مہینے میں اور ہمیشہ بھی جبکہ دشمنی بھی آج کل خاص طور پر پاکستان میں بھی اور دوسری جگہوں پہ بھی اپنے عروج پر اور زوروں پر ہے ہمیں چاہیے کہ دعاؤں پر بہت زور دیں۔ درود شریف پڑھنے پر بہت زور دیں اور جتنا اللہ تعالیٰ کے حضور ہم جھکیں گے اتنا ہی جلدی اللہ تعالیٰ ہمیں فتح نصیب کرے گا، کامیابی.وکامرانی نصیب فرمائے گا۔ ان دنوں میں خاص طور پہ دوسرے مسلمانوں کے لیے بھی دعا کریں۔ وہ مسلمان فرقے ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے پر لگے ہوئے ہیں اور ان دنوں میں خاص طور پر جب دس محرّم آتی ہے تو تاریخ ابھی تک تو یہی بتا رہی ہے کہ کہیں نہ کہیں امام بارگاہوں پہ اور تعزیوں پہ یا مختلف جگہوں پہ حملے بھی ہوتے ہیں اور پھر کئی لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے، دین کے نام پر شہید کیا جاتا ہے ۔“
(خطبہ جمعہ 28؍اگست 2020ء)

مزید پڑھیں

محرم الحرام اور چند دعائیں

خلفاء نے اِن دنوں میں کثرت سے درود شریف پڑھنے کی طرف بارہا توجہ دلائی ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰٓ اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰٓ اِبْرَاہِیْمَ وَعَلیٰٓ اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰٓ اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَا بَارَکْتَ عَلیٰٓ اِبْرَاہِیْمَ وَعَلیٰٓ اٰلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔

مزید پڑھیں