blue flower in tilt shift lens

خطبہ حجۃ الوداع ۔ اسلامی تعلیمات کا خلاصہ

خطبہ حجۃ الوداع ۔ اسلامی تعلیمات کا خلاصہ
انسانی حقوق کا جامع منشور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نےحجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا۔
کیا تمہیں معلوم ہے آج کونسا مہینہ ہے؟ کیا تمہیں معلوم ہے یہ علاقہ کون سا ہے ؟ کیا تمہیں معلوم ہے یہ دن کون سا ہے ؟ لوگوں نے کہا ہاں! یہ مقدس مہینہ ہے، یہ مقدس علاقہ ہے اور یہ حج کا دن ہے۔ ہر جواب پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے جس طرح یہ مہینہ مقدس ہے، جس طرح یہ علاقہ مقدس ہے، جس طرح یہ دن مقدس ہے اِسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہرانسان کی جان اور اُس کے مال کو مقدس قرار دیا ہے اور کسی کی جان اور کسی کے مال پر حملہ کرنا ایسا ہی ناجائز ہے جیسے کہ اس مہینے اوراِس علاقہ اور اِس دن کی ہتک کرنا۔ یہ حکم آج کے لئے نہیں ، کل کے لئے نہیں بلکہ اُس دن تک کے لئے ہے کہ تم خدا سے جا کر ملو۔
(بخاری کتابُ المغازی باب حجۃ الوداع از دیباچہ تفسیرُ القرآن صفحہ 345۔ 347)

مزید پڑھیں

 عَشِقَ مُحمدٌ رَبَّہْ

اللہ تعالی قرآنِ کریم میں فرماتا ہے: وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّتَّخِذُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَنۡدَادًا یُّحِبُّوۡنَہُمۡ کَحُبِّ اللّٰہِ ؕ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰہِ ؕ وَلَوۡ یَرَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اِذۡ یَرَوۡنَ الۡعَذَابَ ۙ اَنَّ الۡقُوَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیۡعًا ۙ وَّاَنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعَذَابِ(البقرہ:166) ترجمہ : اور لوگوں میں سے ایسے بھی ہیں جو اللہ کے مقابل […]

مزید پڑھیں