محترمہ صاحبزادی امۃ الباری صاحبہ اور محترم نواب عباس احمدخان صاحب
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے محترمہ صاحبزادی امۃ الباری صاحبہ کی وفات پر فرمایا :
’’ خلافت سے تعلق انتہا کا تھا اور بڑا عزت اور احترام کا تعلق تھا۔ ہمیشہ مجھے فون کرتی تھیں۔ اس بات کی بڑی خواہش ظاہر کیا کرتی تھیں کہ بات ہوجائے۔ پھر ہمیشہ ان کو یہ فکر تھی کہ میری اولاد کو بھی اللہ تعالیٰ نیکیوں کی توفیق دے اور آپس میں ایک ہو کے رہیں۔ اللہ کرے کہ ان کی اولاد ہمیشہ ان کی نیکیوں کو بھی جاری رکھنے والی ہو اور آپس میں بھی مل جل کر رہنے والی ہو۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔‘‘(آمین)
( خطبہ جمعہ فرمودہ 4ستمبر2015ء)