مکرم صاحبزادہ ڈاکٹرمرزا منور احمد صاحب
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نےصاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمدصاحب کے بارہ میں فرمایا کہ
’’ ایسی حیرت انگیز محبت اِن کو خلافت سے تھی اور اس کا احترام ملحوظ تھا کہ جب وہ ملتے تھے تو جس محبت اور خلوص سے ملتے تھے مَیں شرم سے پانی پانی ہو جاتا تھا ۔ بعض دفعہ طبیعت پر بوجھ ہوتا تھا کہ اب یہ سب کے سامنے آکر اس طرح اظہار کریں گے تو میرا کیا حال ہو گا ۔ بڑے بھائی تھے اور اس سے پہلے زندگی میں وہ ناراض بھی ہوا کرتے تھے ۔ ان کا بالکل ایک اور رنگ کا تعلق تھا لیکن جب سے خدا تعالیٰ نے خلافت کا منصب عطا کیا اُن کی کیفیت ہی بدل گئی اور سب بھائیوں میں مَیں نے اس پہلو سے سب سے زیادہ اُن میں امتیاز دیکھا ہے ۔ ایک غیر معمولی امتیازی شان پائی ہے ۔‘‘
( ہفت روزہ بدر قادیان 25اکتوبر 1990ء )